اسٹیج فنکارہ روپ چوہدری شوہر کے ہاتھوں قتل،شوہربھی جان دے گیا

ساہیوال:اسٹیج فنکارہ روپ چوہدری شوہر کے ہاتھوں قتل،شوہربھی جان دے گیا ، وجہ جان کرہرکوئی ہل کررہ گیا ،اطلاعات کےمطابق پنجاب کی معروف اسٹیج فنکارہ روپ چوہدری کو ان کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق ساہیوال کے فرینڈز تھیٹر میں جمعے کی رات روپ چوہدری کا شو تھا، شو کے بعد روپ چوہدری کا ان کے شوہر سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔یہ جھگڑا اس انتہا کوپہنچ گیا کہ خاوند اپنے جزبات پرقابونہ پاسکا

روپ چوہدری اور ان کے شوہر کے درمیان تُوتُو میں میں بڑھ کر ہاتھا پائی پر جاپہنچی اور پھر شوہر نے پہلے روپ چوہدری کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا، تھیٹر کو سیل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس ان ہلاکتوں کے محرکات جاننے کی بھرپورکوشش کررہی ہے،

روپ چوہدری کا اصل نام سمیرا تھا اور سٹیج کی دنیا میں انہیں روپ چوہدری کے نام سے جانا جاتا تھا۔ ان کا تعلق بہاولپور سے تھا

Comments are closed.