روس کا میجر جنرل مشرقی یوکرین میں دوران لڑائی ہلاک

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ میجر جنرل رومان کتو زوو نکولا ایوکا نامی گاؤں میں لڑائی کے دوران مارا گیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی لڑائی جاری ہے جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی

روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران روس کا میجر جنرل مشرقی یوکرین میں ہلاک ہو گیا ہے، روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ میجر جنرل رومان کتو زوو نکولا ایوکا نامی گاؤں میں لڑائی کے دوران مارا گیا، میجر جنرل رومان کتو زوو کی موت کے بارے میں روسی حکام نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا البتہ ملٹری انفارمنٹ ٹیلی گرام نے میجر جنرل کی موت کی تصدیق کی ہے

دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے مابین رواں برس 23 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران اب تک 4 ہزار 200 کے قریب شہری ہلاک اور5 ہزارسے زائد زخمی ہو چکے ہیں تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اورزخمیوں کی تعداد اقوام متحدہ کی جانب سے بتائے گئے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے

امریکہ اور برطانیہ سمیت 28 ممالک کا یوکرین کو فوجی سازوسامان کی فراہمی پر اتفاق

یوکرینی جوڑے نے روسی حملے کے دوران کی شادی،پھر اٹھائے ملک کیلیے ہتھیار

روسی حملے کے بعد کیف میں بچے نے باتھ روم میں پناہ لے لی

یوکرین اورروس کے درمیان امن مذاکرات شروع،یوکرینی صدر نے بڑا مطالبہ کر دیا

دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے ماسکو پر یوکرین سے دو لاکھ بچوں کو جبری اٹھا لے جانے کا الزام عائد کیا ہے زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین اس حرکت کے لیے ذمہ دار افراد کو سزا دے گا۔

زیلنسکی نے بین الاقوامی یوم اطفال کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئےکہا تھا کہ اس مجرمانہ پالیسی کا مقصد صرف لوگوں کو چرانا نہیں ہے بلکہ روس چاہتا ہے کہ جن لوگوں کو اٹھا کر لے گیا ہے وہ یوکرین کو بھول جائیں اور کبھی واپس لوٹ نہ سکیں۔

Comments are closed.