ن لیگ ،پیپلز پارٹی فارن فنڈنگ کیس کی روز سماعت کیجائے،تحریک انصاف پہنچی عدالت

ن لیگ ،پیپلز پارٹی فارن فنڈنگ کیس کی روز سماعت کیجائے،تحریک انصاف پہنچی عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے جلد کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر دی

درخواست تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح دیگر جماعتوں کے کیس سننے میں الیکشن کمیشن ناکام رہا پی ٹی آئی کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے پٹیشن میں اٹھائے گئے سوالات کا فیصلہ کیا جائے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی روزانہ سماعت کی جائے

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کی فارن فنڈنگ کے حوالہ سے درخواست دائر کر رکھی ہے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا تھا، تا ہم ابھی تک دیگر جماعتوں کی درخؤاستوں پر فیصلہ نہیں سنایا گیا،تحریک انصاف اس سے قبل بھی عدالت میں درخواست دائر کر چکی ہے کہ دیگر جماعتوں کا فیصلہ بھی جلد سنایا جائے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان چیف الیکشن کمشنر پر مسلسل تنقید کرتے ہیں اور انہیں ن لیگ کی بی ٹیم کہتے ہیں حالانکہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو عمران خان نے خود تعینات کیا تھا

Comments are closed.