روزے بارے مفتی منیب نے فتویٰ جاری کردیا

باغی ٹی وی : مفتیی منیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے مسلمان جمعے کے روز اپنے روزے کی قضائی دیں، سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے یہ فتویٰ اس لیے دیا ہے کہ ان کے خیال میں پاکستان میں 30 روزے ہونے تھے اور اس حساب سے عید جمعہ کو ہونی تھی . چونکہ رات عید کا اعلان کردیا گیا اور اہل پاکستان کو 29 روزے رکھنا پڑے اس لیے ایک روزے کی قضائی دینی چاہیے.

انہوں نے اس سلسلے میں ویڈیو پیغام دیا ہے . ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی منیب اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج عید ہے لیکن ایک روزہ قضا رکھنا ہوگا، میں خود بھی کل جمعے کے دن قضا رکھوں گا۔

انہوں نے کہا جو لوگ اعتکاف پر بیٹھے تھے ان کو بھی چاہیے کہ روزے کیساتھ ایک دن کا اعتکاف کریں۔ مفتی منیب نے کہا میں یہ نہیں کہتا کہ کل ہی روزہ رکھیں۔ آئندہ رمضان سے پہلے ایک روزہ قضا رکھیں، کیوں کہ ہم روزہ حکمرانوں کی مرضی پر قربان نہیں کر سکتے۔

Shares: