وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے صنعتی ترقی ناگزیر ہے

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت کی اقتصادی ٹیم کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا جس میں وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر توانائی عمر ایوب خان، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کے مشیر عشرت حسین، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر، وزیراعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر حیدر گیلانی، شوکت ترین، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

اجلاس کو موجودہ حکومت کی طرف سے معیشت کی پائیدار ترقی، معاشی استحکام، پیداوار میں اضافہ، کاروبار میں آسانی پیدا کرنے، سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، موجودہ اور ممکنہ سرمایہ کاروں کے تحفظ کے اقدامات کے نتائج سے متعلق بتایا گیا۔ اجلاس میں غربت کے خاتمے، انفراسٹرکچر اور مواصلات کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پھنسی ہوئی سرمایہ کاری کو فعال اور متحرک بنانے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے وزارتوں اور ڈویژنوں کے مابین ہم آہنگی پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان میر پور پہنچ گئے، زلزلہ متاثرین کی عیادت، کہا پیکج تشکیل دے رہے ہیں

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے صنعتی ترقی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پراجیکٹس پر توجہ مرکوز کی جائے جو زیادہ پیداوار کے حامل ہیں اور ان کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو تحفظ فراہم کئے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی، تمام شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے تاجر برادری کا اعتماد بڑھانا چاہیے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معاشرے کے کمزور طبقات، غریب ترین، غریب اور غربت کے قریب افراد کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے۔

 

پٹھانکوٹ ایئر بیس پر حملہ کرے گا پاکستان،خبرسے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

Shares: