بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک نے ’خطروں کے کھلاڑی‘ میں شرکت کرنے سے انکار کیوں کیا تھا اداکارہ نے وجہ بتادی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق روبینہ دلیک نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اُنہیں بھی اُن کے شوہر ابھینو شکلا کے ساتھ معروف رئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ میں شرکت کی آفر دی گئی تھی لیکن وہ اپنے ڈرامے کی شوٹنگ کی وجہ سے یہ آفر قبول نہیں کرسکیں۔

روبینہ دلیک نے کہا کہ اگر وہ شو میں شرکت کرلیتیں تو اپنے ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے وقت پر بھارت نہیں پہنچ سکتی تھیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جب اُنہیں ’خطروں کے کھلاڑی‘ میں شرکت کے لیے آفر دی گئی تھی تو اُسی دوران وہ کورونا وائرس کا بھی شکار ہوگئی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اُنہیں کیڑے مکوڑے ہاتھ میں لینے سے ڈر بھی لگتا ہے لہٰذا اس وجہ سے بھی وہ ’خطروں کے کھلاڑی‘ میں شرکت نہیں کرسکیں۔

روبینہ دلیک نے اپنے شوہر ابھینو شکلا کے حوالے سے کہا کہ اُنہیں بہت خوشی ہے اُن کے شوہر خطروں کے کھلاڑی کا حصہ ہیں کیونکہ ابھینو کو ایڈوانچر بہت پسند ہیں۔

Shares: