رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا وزیراعظم عمران خان کو خط
رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا وزیراعظم عمران خان کو خط.خط میں لکھا گیا کہ کراچی جناح ہسپتال اور دیگر سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے عزیز و اقارب کیلئے شیلٹر ہوم بنانے کی درخواست کراچی جناح ہسپتال غریب عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار کررہا ہے،مریض علاج کیلئے زیادہ تر اندرون سندھ اور بلوچستان سے آتے ہیں،عموماً مریض کے ہمراہ آئے عزیز و اقارب کے پاس رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوتی،مریض کے ہمراہ آئے لوگ سڑک پر رات گزارنے پر مجبور ہوتے ہیں، ان غریب طبقے کے لوگوں کیلئے سندھ حکومت کی طرف سے کوئی شیلٹر ہوم نہیں بنایا گیا، یہاں تک کہ انہیں پینے کا پانی اور واش روم کی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جاتیں، وفاق ان غریبوں کیلئے شیلٹر ہوم کی فراہمی یقینی بنانے جہاں وہ بآسانی آرام کرسکیں،وزیراعظم کا ریاست مدینہ کی جانب یہ بہترین قدام ثابت ہوگا.