آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 37 پیسے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ڈالر کا لین دین 280 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے بڑھ کر 282 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے جبکہ جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے اضافے سے 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/AAZq6KeObu#SBPExchangeRate pic.twitter.com/DhtKh56Aa6
— SBP (@StateBank_Pak) October 30, 2023
تاہم دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان رہا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 539 پوائنٹس اضافے سے 51 ہزار 480 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ ادھر سونے کی 10 گرام قیمت ایک ہزار 28 روپے کمی سے ایک لاکھ 81 ہزار 842 روپے ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
فی تولہ سونے کا بھاؤ 1200 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہوگیا۔ ادھر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق دوسری ششماہی میں مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری رہےگا اور اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ خریف کی فصل کے ابتدائی تخمینے حوصلہ افزا ہیں یہ بھی یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور گیس کے نرخوں کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو خطرات رہیں گے۔