مزید دیکھیں

مقبول

پیٹرولیم ڈیلرز نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی

وفاقی حکومت سے مذاکرات کے بعد پیٹرولیم...

حافظ آباد : ریل بازار سیل، تاجروں کا احتجاج، رمضان میں کاروبار ٹھپ

حافظ آباد ،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) ریل بازار سیل،...

سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ، قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں...

سیالکوٹ : سکول داخلہ مہم 2025 کا آغاز، ایک لاکھ 13 ہزار بچوں کے داخلے کا ہدف مقرر

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) سکول داخلہ مہم...

روپے کی قدر میں مزید کمی؛ ڈالر کی قیمت 222 روپے سے تجاوز کرگئی

روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت 222 روپے سے تجاوز کرگئی.

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر عدم استحکام کا شکار ہے، جو کسی دن مہنگا تو اچانک سستا ہونے لگتا ہے۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 222 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 51 پوائنٹس کے اضافے سے 42848 پر آگیا ہے۔ جبکہ واضح رہے اس سے قبل کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی معمولی اضافہ ہوا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
جبکہ انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 221.91 روپے رہا۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 221.69 روپے پر بند ہوا تھا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 227 روپے 75 پیسے پر برقرار ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ چھ روز قبل انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر 221.50 روپے کا ہو گیا تھا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 221.65 روپے پر بند ہوا تھا ۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra