روسی وفد کی وزیر ریلوے سے ملاقات

وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے روسی وفد سے ملاقات کی ہے، باہمی ملاقات میں دونوں ممالک اور سی پیک کے حوالے سے امور زیر بحث آئے ہیں، غیر ملکی وفد کو پاکستان ریلوے کی صلاحیت سے آگاہ کیا گیا ہے، پاکستان ریلوے میں سرمایہ ایک انتہائی اہم شعبہ ہے اور ایک مضبوط معیشت اچھے نقل و حمل کے نظام پر منحصر ہوتی ہے، ریلوے نیٹ ورک کی وسعت اور ریلوے کی مختلف سہولیات کے بارے میں مندوبین کو آگاہ کیا ہے، فورم کو جدید آلات اور مشینری کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر ریلوے کو فعال کرنے پر زور دیا ہے، روسی وفد کو انویسمنٹ کے لئے روسی کمپنی کو بھی دعوت دی ہے، ملاقات کے دوران سیکرٹری ریلوے حبیب الرحمن گیلانی، ڈی جی پلاننگ، ڈی جی ٹیکنیکل و دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے.

Comments are closed.