روس میں رواں مہینے کے آغاز میں فوجی یونٹ میں بم دھماکے کے بعد علاقے میں تابکاری مادے کا اخراج ہوا ہے۔
روس اور امریکہ آمنے سامنے ، روس نے دور میزائل تجربات کرکے پیغام دے دیا
روس کے محکمہ موسمیات روشے ڈرومٹ نے کہا ہے کہ سیوروڈ ونسک شہر میں واقع فوجی یونٹ میں دھماکے کے بعد علاقے میں تابکاری کے بادل دیکھے گئے۔ دھماکے کے بعد بننے والا بادل مختلف آئسوٹوپک پر مشتمل تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق علاقے میں تابکاری کی سطح مختصر وقت کے لئے بلند ہوئی اور اس کے بعد دوبارہ معمول پر آ گئی ۔

یاد رہے کہ دھماکے کی وجہ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور روسی میڈیا میں شائع ہونے والی بعض خبروں میں دھماکے کے بعد علاقے میں جوہری اخراج کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی تھیں۔

Shares: