ماسکو: روس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی جوہری بیلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرمت کا کامیاب تجربہ کیا ہے روس کا نیا میزائل فرانس کے رقبے کے برابر علاقے کوتباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اورریکارڈ 18 ہزارکلومیٹرتک ہدف کونشانہ بنا سکتا ہے۔
خلانوردوں کا طبّی معائنہ: ڈاکٹروں کا ہولوگرامز کے ذریعے عالمی خلائی اسٹیشن کا خصوصی دورہ
روسی وزارت دفاع کا بیان میں کہنا ہے کہ سرمت دنیا کا سب سے طاقتور میزائل ہے جس کی رینج سب سے زیادہ ہے۔نیا میزائل روس کی اسٹریٹجک نیوکلیئر فورسز کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا سرمت دیگر قسم کے وار ہیڈز کے ساتھ ہائپرسونک گلائیڈ گاڑیاں لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئے میزائل کوسب سے طاقت ور میزائل اور اسٹریٹیجک اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی ثانی نہیں جبکہ یہ مغربی ملکوں کو روس کے خلاف کوئی بھی جارحانہ اقدام اٹھانے سے قبل دوبار سوچنے پرمجبور کر دے گا۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہےکہ روس کا میزائل تجربہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرے کا باعث نہیں۔








