روس کے علاقے آستر کھان میں کیوکاز 2020 کثیرالقومی مشقیں، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شریک

باغی ٹی و ی : روس کے علاقے آستر کھان میں کیوکاز 2020 کثیرالقومی مشقوں کی اختتامی تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک بھی شریک ہوئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے علاقے آستر کھان میں کیوکاز 2020 کثیرالقومی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ،چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح بھی وفد کا حصہ تھے ،وزیر دفاع پرویز خٹک نے کیوکاز 2020 کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے مشقوں کا معائنہ کیا،وزیر دفاع نے مشقوں میں شریک پاکستانی اور چینی دستوں سے ملاقات کی ،اس موقع پر مشقوں میں شریک مختلف ممالک کے مندوبین بھی موجود تھے،
گذشتہ روز اختتام پذیر ہونے والی مشقوں میں روس، بیلاروس سمیت دیگر ممالک کے دستے شریک ہوئے، بھارت نے تکنیکی تربیت نہ ہونے کے سبب مشقوں سے راہ فرار اختیار کر لیا، بھارتی فوجی حکام کی جانب سے مشقوں میں شرکت نہ کرنے کا بہانہ کورونا وائرس کو بنایا گیا۔ یاد رہے کہ جنگی مشقیں 21 ستمبر سے شروع ہوئی تھیں۔

Shares: