یوکرین جنگ: روس نے چین سے فوجی مدد مانگ لی ،امریکا کا دعوٰی

0
43

واشنگٹن: امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین کے خلاف جنگ کیلئے چین سے ہتھیار مانگے ہیں۔

باغی ٹی وی :عرب نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے چین کو وارننگ دی ہے کہ وہ روس کی عالمی پابندیوں سے بچنے میں مدد کرنا بند کرے، امریکہ اس چیز کو بالکل برداشت نہیں کرے گا۔

روس کا امریکا پر یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے کا الزام

جوبائیڈن انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حالیہ دنوں میں روس نے چین سے مدد مانگی ہے، یہ مدد فوجی آلات کی شکل میں طلب کی گئی ہے۔

جوبائیڈن انتظامیہ نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ چین جھوٹی خبریں پھیلانے میں روس کی مدد کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ الزام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی اور چینی حکام روم میں ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔

یوکرین تنازع: ایلون مسک کا روسی صدر کو فائٹ کا چیلنج

قبل ازیں روس نےامریکا پر یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے کا الزام لگایا تھا روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا نے دعویٰ کیا تھا کہ دستاویزی ثبوت ہیں کہ امریکہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنارہا ہے-

ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ماسکو زیلنسکی کا تختہ الٹنے کے لیے یہ کام نہیں کر رہا،امریکہ عالمی برادری کے سامنے یوکرین میں اپنے اس پروگرام کی وضاحت دینے کا پابند ہے

دوسری جانب امریکہ نے روس کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس کی جانب سے لگائے گئے یہ الزامات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ماسکو جلد ہی یہ ہتھیار یوکرین میں استعمال کر سکتا ہے۔

Leave a reply