روس اور ایران کے درمیان اسلحے کی تجارت قبول نہیں کی جائے گی،امریکا

0
33

امریکا نے خبر دار کیا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان اسلحے کی تجارت قبول نہیں کی جائے گی-

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران سے روسی اہلکاروں کو ڈرون استعمال کی تربیت کے سلسلے میں ایک سوال پر امریکی دفتر خارجہ نے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان اسلحے کی تجارت قبول نہیں کی جائے گی اور اس وجہ سے ان پر اقتصادی پابندیاں زیادہ مضبوطی سے عائد کی جائیں گی-

دفتر خارجہ کے نائب ترجمان وینڈت پٹیل نے کہا کہ امریکہ نے ان تمام امور کا جائزہ لیا ہے کہ ایران کی طرف سے روس کو حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ڈرون طیارے موصول ہوئے ہیں ۔ امریکہ کو ایران کے ان ڈرونز کے بارے میں غیر معمولی طور پر تشویش ہے۔

روس نےایرانی سیٹلائٹ "خیام” خلا میں بھیج دیا

نائب ترجمان نےمزید کہا کہ ایرانی ڈرون امریکی افواج اورامریکی اتحادیوں کےخلاف استعمال ہوسکتے ہیں اس لیےامریکہ صرف اقتصادی پابندیوں تک نہ رہے گا بلکہ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے پیچھے تک جائے گا اور ایران کو ڈرونز سےمتعلق لوازمات فراہم کرنے والوں اور ایرانی خریدداری کے پورے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے اقدامات بھی کرے گا۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نےروس کے لیےایرانی ڈرون طیاروں کی فراہمی اور روسیوں کو تربیت دینے کےمعاملے پر گزشتہ ماہ کہا تھا کہ امریکہ کو ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ روسی حکام نے ڈرون طیاروں کےحصول کے معاہدے کے حصے کے طور پر ایرانی ماہرین سے تربیت حاصل کی ہےیہ بھی کہا گیا تھا کہ ان ایرانی ڈرون طیاروں کو روس یوکرین کے خلاف استعمال کرے گا-

یاد رہے کہ روس نے قازقستان سے ایران کا سیٹلائٹ (خیام ) خلا میں بھیج دیا ہے روس نے منگل کے روز قازقستان کی ائیر بیس سے ایران کا سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیا۔ روسی مشن نے سیٹلائٹ کے مدار میں داخل ہونے کی تصدیق کردی ہے ایرانی آئی سی ٹی کے وزیر کے مطابق، لانچ خلائی صنعت میں دونوں ممالک کے درمیان ’اسٹریٹیجک تعاون‘ کے آغاز کا اشارہ ہے۔

ایران، روس کو ڈرون استعمال کرنے کی تربیت دے رہا ہے،امریکا

ایرانی خبررساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ روسی راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجے گئے ایرانی سیٹلائٹ کا پہلا ٹیلی میٹری ڈیٹا موصول ہوگیا ہے دوسری جانب اس ماہ کے شروع میں، واشنگٹن پوسٹ نے گمنام امریکی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ خدشہ ہے کہ روس ایرانی سیٹلائٹ سے یوکرین میں فوجی اہداف کی نگرانی کرے گا تاہم اس دعوے کو ایرانی خلائی ایجنسی (ISA) نے نے امریکی انٹیلی جنس کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سیٹلائٹ مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے اس میں کسی تیسرے ملک کا عمل دخل نہیں ہے۔

دوسری جانب ایران کی حکومت کے ترجمان نے خبر دی ہے کہ قومی سائنسدانوں کی شرکت سے خیام سیٹلائٹ کے مزید تین ورژن کی تیاری، حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہو گئی۔اس حوالے سے حکومت نے ایرانی سائنسدانوں کواس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ہدف دے دیا ہے-

خیام سیٹلائٹ کے مزید تین ورژن کی تیاری:ایرانی سائنسدانوں کو بڑا ہدف دے دیا گیا

Leave a reply