روس اور ایران کی فوجی شراکت داری گہری ہوتی جا رہی ہے،امریکا

0
37

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ روس حالیہ ہفتوں میں کیف پر حملہ کرنے اور یوکرین کی آبادی کو دہشت زدہ کرنے کے لیے ایرانی یو اے وی کا استعمال کر رہا ہے –

باغی ٹی وی: روئٹرزکے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا کہ روس کو یوکرین پر حملے کے لیے سیکڑوں ایرانی ڈرون ملے ہیں امریکا کو روس کے اندر ایرانی یو اے وی تیار کرنے کے منصوبے پر تشویش ہےاورایسا لگتا ہے کہ روس اور ایران کی فوجی شراکت داری گہری ہوتی جا رہی ہے۔

یوکرین روس تنازعہ میں نہیں پڑنا چاہتے،آئی ایم ایف سے رابطے میں ہیں،بلاول

ترجمان وائٹ ہاؤس نے نئی خفیہ معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرون ایران میں بنائے گئے تھے، جنہیں بحیرہ کیسپین میں بھیجا گیا اور پھر روسی افواج نے یوکرین کے خلاف استعمال کیا ہمیں اس بات پر بھی تشویش ہے کہ روس ایران کے ساتھ مل کر روس کے اندر سے ایرانی یو اے وی تیار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس معلومات ہیں کہ روس ایران سےڈرون مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کےلیے ضروری مواد حاصل کر رہا ہے جو اگلے سال کے اوائل میں مکمل طور پر فعال ہو سکتا ہے ہم روس کے الابوگا اسپیشل اکنامک زون میں اس یو اے وی مینو فیکچرنگ پلانٹ کے مجوزہ مقام کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر رہے ہیں۔

صندل خٹک نے حریم شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

امریکہ اس سے قبل روس کو ڈرون سپلائی کرنے پر ایک دفاعی صنعت کار کے ایرانی ایگزیکٹوز پر پابندیاں لگا چکا ہے۔ ایران نے روس کو ڈرون بھیجنے کا اعتراف کیا ہے لیکن کہا ہے کہ وہ ماضی میں فروری میں روس کے حملے سے پہلے بھیجے گئے تھے۔

دوسری طرف ماسکو نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کی افواج نے یوکرین میں ایرانی ڈرون استعمال کیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایران نے اگست سے اب تک کئی سو ڈرون روس کو منتقل کیے ہیں۔

حکومت کا پیش کردہ وفاقی بجٹ عوام و تاجر دوست بجٹ ہے، نعیم میر کا …

Leave a reply