بنوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

0
38

بنوں، لکی مروت ،اور گردونواح میں موسلادار بارش اور ژالہ باری شدید نقصان کا باعث بنی ہے ،بارش اور طوفان کی وجہ سے دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں مجموعی طور پر 13 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، بنوں میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے،بنوں ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ڈی جی ریسکیو کے مطابق تیز طوفان اور بارش کی وجہ سے لکی مروت میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 5 افراد جان بحق جبکہ 10 سے ذائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہے ،ریسکیو اہلکار کی جانب سے مختلف علاقوں میں امدادی سر گرمیوں کا عمل جاری ہے تیز طوفان کے باعث کئی دکانوں کی چھتیں گرنے اور درخت جڑ سے اکڑنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہے ، ژالہ باری کی وجہ سے متعدد علاقوں میں فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے،

Leave a reply