روس سرحدی کشیدگی میں اضافے سے بازرہے:نیٹو کی دھمکی
برلن:روس سرحدی کشیدگی میں اضافے سے بازرہے:نیٹو کی دھمکی ،اطلاعات کے مطابق نیٹو سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے دارالحکومت برلن میں جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کے ساتھ منعقدہ مشترکہ کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ نیٹو یوکرائن کی سرحدی صورتحال پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے۔
اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ ہم کیو کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ ہم یوکرائن کی سرحد کے قریب بڑے اور غیر معمولی پیمانے پر روسی فوجوں کی موجودگی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ہم روس سے شفاف ہونے، کشیدگی میں اضافے سے پرہیز کرنے اور یوکرائن کی پوری سرحد پر تناو میں کمی کرنے میں معاونت کی اپیل کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو صورتحال سے باخبر ہے اور ہم یوکرائن کو سیاسی و عملی تعاون فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جرمن چانسلر مرکل نے بھی علاقے میں روس کی حالیہ فوجی کاروائیوں پر اندیشوں کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ مسائل کے باوجود روس کے ساتھ ڈائیلاگ کو منقطع نہیں ہونا چاہیے۔ ہم نے ہمیشہ نیٹو اور روس کے باہمی ڈائیلاگ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ نیٹو اور روس کے درمیان بڑے پیمانے پر اختلافات کے باوجود مجھے یقین کے ایک دوسرے سے ڈائیلاگ کا دوام زیادہ بہتر ہے۔
واضح رہے کہ روس کے یوکرائن کا غیر قانونی الحاق کرنے کے بعد مارچ 2014 سے لے کر اب تک یوکرائن کے مشرقی علاقوں میں اختلافات جاری ہیں۔مغربی ممالک روس کو علیحدگی پسندوں کو فوجی امداد فراہم کر کے علاقے کو غیر استحکام کرنے کا قصوروار ٹھہرا رہے ہیں۔