فوجی کی ساتھیوں پراندھا دھند فائرنگ،8 اہلکارہلاک، 2 زخمی

0
36

ماسکو: روسی فوجی نے ملٹری بیس میں اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے ہی 8 ساتھیوں کو ہلاک اور2 کو زخمی کردیا۔رپورٹ کے مطابق روسی فوجی اہلکار نے ذہنی دباؤ اور گھریلو مسائل کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھایا۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ منگولیا سے 93 میل دور بارڈر کے قریب پیش آیا اور مذکورہ اہلکار ذہنی تھکاوٹ اور گھریلو مسائل کا شکار تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگولیا کی سرحد کے نزدیک فوجی ملٹری بیس میں روسی فوجی کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 8 اہلکاروں کو ہلاک کردیا، فائرنگ سے 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے، ہلاک و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

روسی فوجی حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیااور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی جبکہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکار نے اپنے سرکاری اسلحہ سے فائرنگ شام 6 بج کر 20 منٹ پر کی اس وقت گارڈ زتبدیل کیے جارہے تھے۔

Leave a reply