ماسکو: روسی ہائپر سونک ماہر کو غداری کے شبہ میں جمعہ کے روزگرفتار کر لیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ڈاکٹر الیگزینڈر شپلیوک نووسیبرسک انسٹی ٹیوٹ آف تھیوریٹیکل اینڈ اپلائیڈ میکینکس میں ہائپرسونک لیبارٹری کے سربراہ ہیں۔
روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آندرے شپلیوک گزشتہ سالوں کے دوران ہائپرسونک میزائل سسٹم کی ترقی میں معاونت کے لیے تفصیلی تحقیق کر چکے ہیں۔
عالمی خبر رساں ایجنسی نے اسی حوالے سے ٹی اے ایس ایس کے توسط سے بتایا ہے کہ شپلیوک کے ساتھیوں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ میں تلاشی کے دوران انہیں حراست میں لیا گیا۔
روسی اکیڈمی آف سائنسز کی سائبیرین برانچ کے انسٹی ٹیوٹ آف تھیوریٹیکل اینڈ اپلائیڈ میکینکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر الیگزینڈر شپلیوک اس موسم گرما میں تیسرے روسی سائنسدان ہیں جنہیں غداری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے سائنسی ڈائریکٹر واسیلی فومین نے روسی خبر رساں ایجنسی TASS کو بتایا کہ شپلیوک کو ماسکو میں لیفورٹووو پری ٹرائل حراستی مرکز بھیج دیا گیا تھا۔
امریکا میں منکی پاکس وائرس بے قابو ،حکومت کا ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ
ان کی حراست 27 جون کو انسٹی ٹیوٹ کے چیف محقق اناتولی مسلوف کی گرفتاری کے بعد عمل میں آئی ہے، جن پر ہائپرسونک میزائلوں سے متعلق ریاستی خفیہ ڈیٹا کی منتقلی کا شبہ ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ کے مطابق، شپلیوک ایک ٹیکنالوجی لیب کا سربراہ ہے جس میں منفرد ونڈ ٹنلز ہیں جو ہائپرسونک حالات کی تقلید کے لیے بنائی گئی ہیں۔
اس سے قبل 30 جون کو، نووسیبرسک کی سوویتسکی ڈسٹرکٹ کورٹ نے ایک اور سائنسدان، دامتری کولکر کو بھی شبے میں گرفتار کیا، جو روسی اکیڈمی آف سائنسز کی سائبیرین برانچ کے انسٹی ٹیوٹ آف لیزر فزکس کے محقق تھےکولکر کو چین کی سیکیورٹی سروسز کے ساتھ مبینہ طور پر تعاون کرنے کے الزام میں ریاستی غداری کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
تھائی لینڈ کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی،13 افراد ہلاک ،41 زخمی
کولکر، جسے لبلبے کے اسٹیج فور کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، پری ٹرائل حراستی مرکز سے منتقل کیے جانے کے دوران انتقال کر گئے۔
روس، چین اور امریکہ کی فوجی طاقتیں ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل (HGV) ہتھیار تیار کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں یہ انتہائی قابل تدبیر ہتھیار ہیں جو نظریاتی طور پر ہائپرسونک رفتار سے اڑ سکتے ہیں جبکہ ریڈار کا پتہ لگانے اور میزائل کے دفاع کے ارد گرد پرواز کرنے کے لیے کورس اور اونچائی کو ایڈجسٹ کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے ہتھیاروں کا دفاع کرنا ناقابل یقین حد تک مشکل ہےروس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے ہتھیاروں میں HGV ہے، Avangard سسٹم، جس کے بارے میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 2018 میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ مغربی فضائی دفاع کے لیے "عملی طور پر ناقابل تسخیر” ہے۔
واضح رہے کہ نووسیبرسک میں مقیم ایک اور طبیعیات دان دمتری کولکر کو بھی غداری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن پھر وہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔