روسی خلا باز ویلری پولیا کوف 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی خلائی ایجنسی نے پیر کو اعلان کیا کہ خلاء میں سب سے طویل اکیلے قیام کا ریکارڈ بنانے والے روسی خلا باز والیری پولیاکوف 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

نظام شمسی کے چھٹے سیارے زحل کے گرد چھلّے کیسے بنے؟

ویلری پولیا کوف ایک روسی خلا باز تھے جنہیں خلا میں سب سے طویل عرصے تک رہنے اور سفرکرنےکا اعزاز حاصل ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

ویلری پولیا کوف نے میر خلائی اسٹیشن پر 1994 اور 1995 کے درمیان 437 دن گزارے تھے اور اندازے کے مطابق زمین کے گرد7ہزار سے زائد چکر لگائے۔

انہوں نے خلا میں طویل سفر کرکے یہ تجربہ کرنے کی کوشش کی کہ آیا انسان مریخ کے لمبے سفر میں اپنی ذہنی صحت کو برقرار رکھ سکتا ہے یا نہیں پولیاکوف نے بطور معالج تربیت حاصل کی تھی اور وہ یہ ظاہر کرنا چاہتا تھا کہ انسانی جسم خلا میں طویل عرصے تک برداشت کر سکتا ہے۔

پولیاکوف اس سے قبل 1988 اور 1989 میں ایک مشن پر خلا میں 288 دن گزار چکے ہیں۔

روسی اسپیس ایجنسی Roscosmos کی جانب سے ویلری پولیاکوف کی موت کی تصدیق کی گئی لیکن ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

100 نوری سال کے فاصلے پر دو نئے "سپر ارتھ” سیارے دریافت

Shares: