پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری؛ روسی وزیر توانائی کل پاکستان پہنچیں گے

پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری؛ روسی وزیر توانائی کل پاکستان پہنچیں گے

 روس سے خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری سے متعلق روسی وزیر توانائی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کل پاکستان پہنچے گا۔ روس اور پاکستان کے مابین 18 تا 20 جنوری فیصلہ کن اجلاس اسلام آباد میں طے ہے۔ وفد میں توانائی، ریلوے، کمیونیکیشن، صنعت و تجارت کے افسران اور ماہرین شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق روس سے فوری طور پر 30فیصد رعایت پر خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روس سے سستی پیٹرولیم مصنوعات ملنے کی صورت میں سالانہ 2ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوسکے گی۔ پاکستانی ریفائنریوں نے روسی خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار ممکن قرار دی ہے۔ انٹر گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس کے دوران ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید

یاد رہے کہ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے روس سے سستا تیل خریدنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں آنے والے وقت میں توانائی کی قیمت کو کم کرنے میں روسی خام تیل کا بہت بڑا کردار ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس کی تیل کمپنیوں سے کم قیمت پر تیل خریدنے کی بات ہوئی اور تیل کمپنیوں کی ٹیم کے پاکستان آنے پر پیٹرول اور ڈیزل بھی کم قیمت پر خریدا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ روسی تیل کمپنیوں سے ملاقات کے بعد یہ طے کریں گے کہ دنیا میں جو قیمت چل رہی ہے اس سے بھی کم قیمت پر ڈیزل اور آئل دیا جائے، اسی طرح توانائی کی قیمت کم ہوگی اور پھر ہر چیز کی پیداواری قیمت بھی کم ہوگی۔

Comments are closed.