روس ایس-400 سے آگے ایس-500 میزائل سسٹم بنانے میں کامیاب ہوگیا.امریکہ پر خوف کے سائے

ماسکو:دنیا بھر میں کئی سالوں سے زیر بحث آنے والا روس کا دفاعی میزائل سسٹم ایس -400 جسے امریکہ کسی صورت برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں تھا اور ترکی،بھارت اور دیگر کئی ملکوں کو یہ دفاعی نظام نہ خریدنے کے لیے دباو ڈال رہا تھا کہ دوسری طرف روس نے ایس -400 سے زیادہ بہتر خوبیوں کا حامل جدید ایس -500 دفاعی میزائل سسٹم متعارف کروا کے امریکہ کی نیندیں حرام کردی ہیں.

ماسکوسے آمدہ اطلاعات کےمطابق روس نے جدید صلاحیتوں کے حامل زمین سے فضا میں مار کرنے والے ‘ایس 500 سیم’ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق ایس 500 سیم میزائل کے حمتی مرحلے میں کامیابی کے بعد میزائل سسٹم کی سیریز پروڈکشن کیلئے تیار ہے۔یہ لانگ رینج میزائل سسٹم جدید اینٹی میزائل صلاحیتوں سے لیس ہے۔یاد رہے کہ روس کے دفاعی نظام میں بہتری اور جدت کے بعد امریکہ نے روس کو گھیرنے کے لیے خلا میں دفاعی سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کیا تو روس نے بھی خلا میں امریکہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا ہوا ہے .یہی وجہ ہے کہ اب روسی ایس -400 اور ایس -500 کے کامیاب تجربے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے بڑھنے کے قوی امکان ہیں.

Comments are closed.