آر ڈبلیو ایم سی اور البائراک نے صفائی اور انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کردیا

0
120

راولپنڈی :ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک نے مشترکہ طور پر شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت اور ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے گزشتہ ہفتے میں خیابان سر سید ،بینظیر بھٹو ہسپتال ،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اورجنرل بس سٹینڈ پیر ودھائی اورغوثیہ مسجد رحمن آباد میں صفائی آگاہی مہم کے دوران دکانداروں،شہریوں کو صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کا پیغام پہنچایا،اور صفائی کی اہمیت و افادیت اور انسداد ڈینگی مہم کیلئے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا, آر ڈبلیو ایم سی کے ترجمان نے کہا کہ کھلے عام کوڑا کرکٹ پھینکنے سے بیماریاں پھیلتی ہیں،ہم سب نے ملکر راولپنڈی کو صاف ستھرا اور ڈینگی فری سٹی بنانا ہے، ڈینگی سے ڈرنا نہیں اسکے خلاف لڑنا ہے،صفائی ستھرائی اپنا کر ہی اس موزی اور جان لیوا بیماری کو شکست دی جا سکتی ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک اس بیماری کیخلاف جاری مہم اور شہر کی صفائی یقینی بنانے کیلئے میں آپکے شانہ بشانہ کوشاں و پرعزم ہے،،شہری،دکاندار بھی صفائی اور انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ہماری کاوشوں میں ہاتھ بٹائیں،شہریوں نے صفائی کے لئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے ڈینگی اور صفائی سے متعلق آگاہی کی مہم کو ایک اچھی کاوش قراردیا اور کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چائیے،تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شہری اس سے مستفید ہو سکیں اور ڈینگی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

Leave a reply