راولپنڈی، قدیم گورنمنٹ گورڈن کالج کی ممکنہ نجکاری کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج

راولپنڈی کے قدیم گورنمنٹ گورڈن کالج کی ممکنہ نجکاری کے خلاف طلبہ اور کالج فیکلٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور کالج سے لے کر پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گورڈن کالج کی نجکاری کے خلاف طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تمام کلاسز کا بائیکاٹ کیا گیا اور کالج فیکلٹی بھی مظاہرے میں شریک ہوئی۔ طلبہ نے نجکاری کے خلاف خوب نعرے لگائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
واشگاف آواز میں کالج کی ممکنہ نجکاری کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے طلبہ نے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور حکام سے کالج کی نجکاری روکنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ کالج کے طلبہ نے نجکاری کے خلاف نعرے نہ صرف بینرز اور پلے کارڈز پر درج کیے بلکہ اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے اعلیٰ حکام سے اپیل بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم تاریخی اہمیت کے حامل کالج کی نجکاری برداشت نہیں کریں گے۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت پنجاب حکومت سے اپیل کی کہ ممکنہ نجکاری کے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نجکاری کا عمل جلد سے جلد روک دیا جائے۔
پاکستان میں ڈالر 200 روپے کی سطح پر واپس کب آئے گا؟ قائمہ کمیٹی خزانہ ارکان کا سوال
عمران خان لانگ مارچ ختم کرکے پارلیمان میں واپس آئیں،مولانا طاہر اشرفی
امریکی اداکارہ ڈینس رچرڈز اور اُن کے شوہر کی گاڑی پر فائرنگ

Shares: