رحیم یارخان( ) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں یوم دفاع پاکستان اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروقارتقریب

رحیم یارخان( ) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں یوم دفاع پاکستان اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروقارتقریب کا اہتمام ہوا۔ تقریب کے آرگنائزر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ساجد محمود خان تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز طالب علم محمد بلال کی تلاوت کلام پاک اورعلی احمد کی طرف سے پیش کی گئی نعت رسول مقبولؐ سے ہوا۔پرنسپل ادارہ انجینئر حبیب احمد سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہمارا ملک ہے اگرپاکستان پرکوئی بھی مشکل وقت آیا توہم سب سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوجائیں گے،ہمیں پاکستان کی سلامتی عزیز ہے اور ہم اپنی صفوں میں اتحاد کو قائم رکھیں نظم وضبط سے قومیں ترقی کیا کرتی ہیں کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اورہمیں اپنی جانوں کے نذرانے بھی دینے پڑے تو ہم دینگے بھارت کا ظالمانہ تسلط ہمیں برداشت نہیں۔ اس موقع پر قومی ترانہ پڑھاگیا اورافواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے لیے ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی،پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ طلباء پورے جذبے سے سرشار تھے اور جوش وجذبہ کے ساتھ اس تقریب میں شریک ہوئے۔

Comments are closed.