سعودی عرب میں سالوں سے بند ایرانی سفارت خانہ آج کھول دیا جائے گا
تہران: سعودی عرب میں سالوں سے بند ایرانی سفارت خانہ آج کھول دیا جائے گا۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد تہران آج 7 برس بعد ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دے گا۔
ہر سفارتی رابطے پر بیان نہیں دیا جاتا،امریکا
ذرائع کے مطابق ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح آج مقامی وقت کے مطابق شام 6:00 بجے کیا جائے گا جس میں سعودی عرب میں نامزد ایرانی سفیر بھی موجود ہوں گے یہ قدم تہران کی جانب سے گزشتہ ماہ ایک اعلیٰ سطح کے سفارت کار علی رضا عنایتی کو مملکت میں نیا سفیر مقرر کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیزکو نہ ملنے کا امکان
واضح رہے کہ سابق ایرانی صدر حسن روحانی کے دور میں کویت میں سفیر رہنے کے بعد عنایتی اس وقت نائب وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہیں، اپریل میں دونوں ملکوں کے درمیان تکنیکی وفود کا تبادلہ ہوا تھا اوران وفود نے سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے بات چیت کی تھی –
افغانستان میں 2 پرائمری اسکولوں کی 80 بچیوں کو زہر دینے کا انکشاف
10 مارچ کو ایران اور سعودی عرب نے چین کی سرپرستی میں اپنے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے اور 20 سال سے زائد عرصہ قبل دستخط شدہ اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔