سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اندرون ملک، ملکی و غیر ملکیوں سمیت خلیجی ممالک کے شہریوں کے لئے آج سے نئے عمرہ سیزن کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی :سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج سیزن کی کامیابی کے بعد سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں سمیت خلیجی ممالک کے لئے آج سے نئے عمرہ سیزن کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے لئے توکلنا اور نسک موبائل ایپ سے اجازت نامے حاصل کیے جا سکتے ہیں، وژن 2030 کے تحت پوری دنیا کے مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے اور اسی کے ساتھ انہیں بہتر سے بہتر سہولیات سے آراستہ کرنا بھی ہے۔

اقوام متحدہ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

دوسری جانب "العربیہ” کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں دیکھ بھال، تکنیکی اور آپریشنل امور کی ذمہ دار ایجنسی نے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی ہدایت پر حج کے دوسرے سیزن کے دوران مسجد نبوی میں زائرین کو مربوط خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں اور کام تیز کر دیا ہے مسجد نبوی کے صحن میں 256 چھتریوں، 6 ایئر کنڈیشننگ یونٹس (چلرز)، 18 ایلیویٹرز کو فعال رکھا ہے 176 ایسکلیٹرز، 118,000 لائٹنگ یونٹس کو چلانے اور دیکھ بھال کرنے کے علاوہ 27 موبائل ڈومز، 424 سپرے پنکھے،2821 ٹوائلٹس، 1076 پینے کےپانی کے کولر، روضہ مبارک میں 27 ایئر کنڈیشننگ یونٹس کے آپریشن اور دیکھ بھال کے علاوہ، مسجد نبوی میں 6060 لاؤڈ سپیکر، 8383 بیرونی اور اندرونی وضو خانے اور 1374 کراؤڈ کنٹرول کیمرے اور 4322 کار پارکنگزکوفعال رکھا ہے تاکہ زائرین کو مسجد نبوی میں حاضری کے دوران کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

2023 سے 2027 تک کا عرصہ دنیا کی تاریخ کا گرم ترین دورریکارڈ ہوگا،اقوم متحدہ

Shares: