آپ نے کمیٹی کا بیڑہ غرق کر دیا، سینیٹر طلحہ محمود کا نور عالم سے مکالمہ

چیئرمین نیب سے کہتا ہوں میرے بھی اثاثے چیک کریں,نور عالم خان
0
49
nooralamkhan

پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا

وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود اور چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کے درمیان نوک جھونک ہوئی، سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ میں آپ کا احتساب کرنے آیا ہوں آپ نے کمیٹی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے آپ آڈٹ پیراز سے ہٹ کر دیگر معاملات پر بات کرتے ہیں

نور عالم خان نے کہا کہ ہمیں آئینی طور پر پبلک پٹیشن سننے کا اختیار ہے جہاں بھی پاکستان کا ایک پیسہ خرچ ہوا ہے ہمیں احتساب کا حق ہے ،رکن پی اے سی برجیس طاہر نے طلحہ محمود کو ایسے ریمارکس دینے سے روک دیا ، برجیس طاہر نے کہا کہ اگر آپ کی چیئرمین پی اے سی بے تکلفی ہے تو ایسی گفتگو باہر کریں

پی ٹی آئی دور میں بااثر کاروباری افراد کو 3 ارب ڈالر کے قرضے دینے کا معاملہ، نور عالم خان نے کہا کہ ہمیں ان کیمرہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قرضہ 3 سے 5 فیصد شرح سود پر دیا گیا ،پی اے سی نے نیب، ایف آئی اے اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو قرض کی تحقیقات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی، برجیس طاہر نے کہا کہ 8 بینکوں نے پاکستانی کرنسی کو ڈی ویلیو کرنے میں اہم کردار ادا کیا قرضے لینے والے 620 افراد کے نام سامنے آنے چاہیں ،نور عالم خان نے کہا کہ اس معاملے کی ایجنسیاں تحقیقات کریں گی ،پی اے سی ارکان نے میرٹ پر انکوائری کی سفارش کر دی

برجیس طاہر نے کہا کہ 3 ارب ڈالر 900 ارب روپے بنتے ہیں پتہ چلنا چاہئے کون سے لوگ ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے درپے ہیں ،نور عالم خان نے کہا کہ ہمارا کسی کے ساتھ ذاتی معاملہ نہیں ہے وزیر سمیت کوئی شخص قانون سے بالا تر نہیں چیئرمین نیب سے کہتا ہوں میرے بھی اثاثے چیک کریں،وجیہ قمر رکن پی اے سی نے کہا کہ نرم شرائط پر قرض دینے کے معاملے کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہئے ،نور عالم خان نے کہا کہ یہ غریب ملک ہے، 3 ارب ڈالر بہت بڑی رقم ہے تحقیقات ہونی چاہیں تاکہ آئندہ حکومت اور اسمبلی کو تو معلوم ہو کہ بااثر افراد کون ہیں

پی اے سی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے پاس اسلحے کے فقدان کا بھی نوٹس لے لیا، نور عالم خان نے کہا کہ صرف تیس گولیوں یا ایک میگزین سے کام نہیں چلے گا کسی اہلکار کے شہید ہونے کے بعد اس کی بیوی بچے خوار ہو جاتے ہیں ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہوتا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے پاس مناسب اسلحہ ہونا چاہئے

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

Leave a reply