تیسرا ٹی 20 بارش کی نذر ، جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف سیریز اپنے نام کرلی

میزبان ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی
pak

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا اور جنوبی افریقا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

باغی ٹی وی: پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج جوہانسبرگ میں کھیلا جانا تھا۔ تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل تھی تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس ہی نہیں کیا جاسکامسلسل بارش کی وجہ سے ایمپائرز نے میچ کو منسوخ کر دیا اور میزبان ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ کا اعلان کیا گیا، جس میں ایک تبدیلی کی گئی تھی،قومی ٹیم کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترنا تھا، جس میں عثمان خان کی جگہ پر سلمان علی آغا کو پلینگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا،ٹیم کے کپتان محمد رضوان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، صائم ایوب، طیب طاہر، محمد عرفان خان، سلمان علی آغا، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، جہاندادخان، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments are closed.