سعودی عرب نے پشاور مسجد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
باغی ٹی وی: ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’مملکت کی طرف سے سعودی وزارتِ خارجہ نے پاکستان میں پشاور کی ایک مسجد میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
پشاور دھماکہ ، وزیراعظم، آرمی چیف لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئے
#Statement | The Ministry of Foreign Affairs expresses the Kingdom of Saudi Arabia's strong condemnation and denunciation of the terrorist attack that took place at a mosque in #Peshawar, Pakistan. pic.twitter.com/AP9m4U2T6U
— Foreign Ministry 🇸🇦 (@KSAmofaEN) January 30, 2023
سعودی وزارت خارجہ نے عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے، پُر امن لوگوں کو دھمکانے اور بے گناہوں کا خون بہانے جیسی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کی ہے کہ ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی خواہ اس کے مقاصد ومحرکات کچھ بھی ہوں، ان کے خلاف سعودی عرب برادر ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزارت متاثرین کے اہلِخانہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔
پشاورپولیس لائن دھماکہ، شہید افراد کے ناموں کی فہرست
.@UN chief @antonioguterres condemns “abhorrent” suicide bombing at mosque in #Pakistan saying freedom of religion is a fundamental human righthttps://t.co/1ZTtY5DqVM
— UN News (@UN_News_Centre) January 30, 2023
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پشاور مسجد میں حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے ہولناک دہشتگرد حملے کی مذمت کی کہا کہ مذہب کی آزادی ایک بنیادی انسانی حق ہے-
The U.S. Mission to Pakistan extends its deepest condolences to the families and loved ones of the victims of the horrific attack at a Police Lines mosque in Peshawar on January 30. The United States stands with Pakistan in condemning all forms of terrorism.
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) January 30, 2023
امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونٹی بلنکن اور اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے بھی پشاور خود کش حملے کی مذمت کی، امریکا نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی قبول نہیں کی جائے گی، امریکہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
Worshipers at a mosque in Peshawar endured a horrific attack today, which killed and injured many. Terrorism for any reason at any place is indefensible. I extend my deepest condolences to the families and loved ones of the victims. https://t.co/bPvvcKdwfN
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) January 30, 2023
انٹونی بلنکن نے کہا کہ پشاور کی ایک مسجد میں نمازیوں پر آج ایک خوفناک حملہ ہوا، جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ کسی بھی جگہ پر کسی بھی وجہ سے دہشت گردی ناقابلِ دفاع ہے۔ میں متاثرین کے اہل خانہ اور عزیزوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
27 شہداء پولیس کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 59 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مسجد میں لوگ نماز ظہر ادا کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس سے مسجد کی چھت منہدم ہو گئی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے، سکیورٹی حکام کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا-
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔