قصور
پتوکی کے شہریوں کیلئے میٹھا پانی خواب بن گیا۔واٹر سپلائی کے قدیم پائپ زنگ آلود ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار کئی جگہوں سے واٹر سپلائی کے پانی میں سیوریج کا گندا پانی مکس ، شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور کوئی پرسان حال نہیں اعلیٰ حکام نوٹس لیں

تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر اور گردونواح کا سب سے اہم اور درینہ مسئلہ میٹھے پانی کا ہے لیکن منتخب نمائندوں نے تقریباً ساٹھ سال سے اہم مسئلہ کو نظر انداز کئے رکھا ہے اس اہم مسئلے پر ہر آنے والی حکومت نے پتوکی کے عوام سے وعدہ کیا لیکن اس مسئلہ کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی۔پتوکی کی عوام سے گزشتہ پچاس سال سے پینے کا میٹھا پانی شہر کے گردونواح سے موٹر سائیکلوں، رکشوں اور ویگنوں پر روزانہ لاتے دکھائی دیتے ہیں۔ مضر صحت پانی رہنے سے شہری ہیپاٹائٹس اور دیگرموذی امراض میں مبتلا ہونے لگے شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ حکومت وقت کو سب سے پہلے پینے کے صاف پانی پر توجہ دینی چاہئے تاکہ عوام الناس موذی امراض سے بچ سکیں۔عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے ڈی سی قصور ، پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی میں واٹر سپلائی کا منصوبہ جلد ازجلد تکمیل کیا جائے۔تاکہ شہریوں کو صاف اور شفاف پانی پینے کو میسر آسکے

Shares: