فیس بک کی ویڈیو اور فوٹو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام نے ’لائیک کاؤنٹ‘ چھپانے والے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے انسٹاگرام لائیک فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا-

باغی ٹی وی : ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ’ری پبلک ورلڈ‘ کے مطابق انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسری نے صارفین کو ٹویٹر پر ایک نئی خصوصیت کے بارے میں آگاہ کیا جو جلد ہی انسٹاگرام پر منظر عام پر آنے والا ہےاس نئے فیچر میں استعمال کنددہ اس بات کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں کہ آیا وہ کسی دوسر کے صارف کی پوسٹ پر موجود لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس مارچ کے7 شروع میں صارفین کی ایک مختصر تعداد پر اس فیچر کی آزمائش کی گئی جو کہ کامیاب رہی تاہم اب کمپنی اسے اپنے تمام صارفین کے لئے متعارف کرائے گی ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق فیس بک بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسی نوعیت کے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسری نے ٹویٹ میں لکھا ، ‘گذشتہ سال ہم لوگوں کے ایک چھوٹے سے گروہ کے لئے ہائیڈ کاؤنٹ کا تجربہ کیا تھا تاکہ یہ دیکھنے کے لئے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے وقت اس میں کچھ دباؤ کم ہوتا ہے یا نہیں۔ کچھ کو یہ مددگار ثابت ہوا اور کچھ نے خاص طور پر ، یہ معلوم کرنا چاہا کہ کیا مقبول ہے لہذا ہم ایک نیا آپشن آزما رہے ہیں جس سے آپ اپنے تجربے کا فیصلہ کرسکتے ہو ‘چاہے وہ کسی اور کی پوسٹوں کو نہ دیکھنا چاہتا ہو اور نہ ہی کسی کو اپنی پوسٹس پر لائیک کی تعداد دکھانا چاہتاہو، یا اصل تجربہ کو برقرار رکھنا ہو۔’

علاوہ ازیں انسٹا گرام کے مطابق اس فیچر کا مقصد استعمال کنندہ کی تشویش اور شرمندگی کو کم کرنا ہے کیونکہ اکثر اور بیشتر استعمال کنندہ اپنی پوسٹ پر لائیک کی تعداد دیکھ کر ذہنی دباؤو کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اور اس طرح کے مسائل زیادہ تر نوجوان صارفین میں پائے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ 2019 میں بھی انسٹا گرام نے اپنے اس فیچر کی آزمائش شروع کی تھی، تاہم یہ تجربہ محدود صارفین اور منتخب خطوں میں کیا گیا تھا ، لیکن کورونا کے بعد کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے کمپنی نے اپنی توجہ دیگر اہم فیچرز پر مرکوز کر دی تھی۔

ابتدا میں ہائیڈ لائیک صارف کو صرف اتنی اجازت دیتا تھا کہ وہ دوسرے صارف کے لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا چاہتا ہے یا نہیں۔ لیکن اب کمپنی استعمال کنندہ کو یہ آپشن دے رہی ہے کہ وہ اپنے لائیک کاؤنٹ کو دیکھنا اور ظاہر کرنا چاہتا ہے یا نہیں ۔

Shares: