باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی گزشتہ روز آڈیو لیک ہوئی ہے

آٍڈیو لیک ہونے کے حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بحث جاری ہے، سینئر صحافی و اینکر پرسن سلیم صافی نے بھی ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ لکھ کر رکھ لیں کہ تحقیق کرنے پر عمرانی سیلیکٹڈ دور کے ہر “کارنامے” میں سب زیادہ کردار مرشُد اور مرید خاص کا نکلے گا۔ دونوں کے نام ای سی ایل پر ڈال دیں ورنہ پچھتاوگے کیونکہ کسی بھی وقت وہ گوگی یا شہزاد اکبر کے پاس جاسکتے ہیں۔

ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ بھی پیچھے نہ رہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ کبھی مرشد لفظ بہت معتبر سمجھا جاتا تھا، پھر بنی گالہ کی ایک مرشد نے اس لفظ کو بھی بدنام کر دیا۔۔۔۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ام فاروق نامی صارف کہتی ہیں کہ یہ مرشد ہی تھی جو ارسلان بیٹا سے ٹویٹر ٹرینڈ چلواتی تھی،مریم نواز،عاصمہ شیرازی اور سیاسی مخالف خواتین کےخلاف غلیظ ٹرینڈزچلوانے والی آج خود نشان عبرت بنی ہوئی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہےکہ عمران خان کی غلیظ آڈیوز اور انکی زوجہ کی آڈیوز نے اس کرپٹ گینگ کے خلاف مالی کرپشن سے توجہ ہٹائی ہوئی ہے

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی مبینہ محبت بھری کال سامنے آئی ہے ،اس نئی آڈیو لیک میں السلام علیکم سے بات شروع ہو تی ہے، ایسے محسوس ہوتا ہے کہ بشریٰ بی بی نے زلفی بخاری کو کال کی کیونکہ پہلے ہپلو اور سلام بشریٰ بی بی نے کیا، بشری بی بی کہتی ہیں، کیسے ہیں، آپ زلفی بخاری کہتے ہیں کہ ٹھیک ہوں، مرشد آپ کیسی ہیں، بشریٰ بی بی کہتی ہیں اللہ کا شکر ہے، خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں، آپ انکو کہیں بیچ دیں، آپ ٹھیک تو ہیں،کہاں ہیں آپ ، کوئی افیئر تو نہیں چل رہا آجکل،جس پر زلفی بخاری کہتے ہیں کہ افیئر نہیں مرشد نہیں، میرا افیئر نہیں چل رہا میرا ابھی، جس پر بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ جھوٹ بول رہے ہو،زلفی بخاری کہتے ہیں کہ نہیں نہیں آپ خود چیک کر لیں، ایسا کچھ نہیں ہے ، بشریٰ بی بی زلفی بخاری کو مخاطب کر کے کہتی ہیں کہ چیک، شکل سے تو لگ رہا ہے، مجھے آپ کی بات پر یقین ہی نہیں ہے،زلفی بخاری کہتے ہیں کہ نہیں وہ تو…

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

واضح رہے اسے قبل بھی بھی زلفی بخاری اور بشری بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے ،آڈیو میں بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ خان صاحب نے کہا ہے کہ ان کی کچھ گھڑیاں ہیں انہیں بیچ دیں،:گھڑیاں خان صاحب کے زیراستعمال نہیں، زلفی بخاری نے بشری بی بی کو جواب دیا کہ ضرور مرشد کردوں گا،

Shares: