سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ بعض اوقات آرٹسٹوں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ لیا جاتا ہے ، میرے ساتھ ایک ایسا واقعہ ہوا جس کو میں آج تک نہیں بھول سکی ، صبا فیصل نے واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی قبل میں لاہور کی ایک بڑی مارکیٹ میں شاپنگ کرنے چلی گئی وہاں میں جو جوتوں والی ایک دکان پر گئی اور جوتوں کے انتظار میں دکان کے صوفے پر بیٹھی تھی جہاں ایک اور خاتون بھی اسی صوفے پر موجود تھی،
اس نے مجھے کہا کہ ”میرا پرس یہاں پڑا ہے زرا دور ہو کر بیٹھیں ”، مجھے اس کی یہ بات اچھی نہ لگی لیکن میں زرا دور ہو کر بیٹھ گئی. اس کے بعد میںنے جوتی لی اور گھر کی راہ لی گاڑی میںآکر بیٹھ گئی اور وہ عورت میرے پاس آئی میری گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹایا میںنے کہا کہ جی بتائیے اب کیا ہے بولی میرا وائلٹ تھا جہاں آپ بیٹھی تھیں. آپ نےکیا دیکھا اسکو ؟ میں نے کہا کہ نہیں بہن، میںگھر آ گئی اس کے بعد اس عورت نے کہیںمیری گاڑی کا نمبر نوٹ کیا اور پرچہ کٹوایا پولیس میرے گھر آئی ، میرے دو سال پولیس سٹشین جانے آنے جانے میںلگ گئے پھر میں نے ایک اثر و رسوخ والے انسان کو شامل کرکے مقدمہ ختم کروایا پتہ چلا کہ وہ عورت اکیلی نہیں تھی ایک پورا گینگ تھا جو اسی طرحلوگوں کو پھنسا کر پیسے لیتا تھا.