پاکستان ٹیلی ویژن پر خبریں پڑھتے پڑھتے اداکارہ بننے والی صبا فیصل نے حال ہی میں اداکار ساجد حسن کے شو میں شرکت کی ہے.اس میں انہوں نے کیا ہے ایک ایسا اعتراف جو دوسری ہیروینز کسی صورت نہیںکرتیں. اس شو میں میزبان ساجد حسن کے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا ہے کہ میں اپنے چہرے کو خوبصورت رکھنے کےلئے بوٹوکس سمیت جو بھی ٹریمٹنٹ لینے پڑیں لیتی ہوں اور یہ چھپانے والی بات نہیںہے کیونکہ خوبصورت نظر آنا ہر کسی کا حق ہے اور اگر آپ اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لئے ٹریٹمنٹ لیتی ہیں تو چھپانا نہیں چاہیے. ہمیںیہ زندگی ایک بار ملی ہے اور ہمیںاسے بھرپور انداز میں جیناچاہیے. صبا فیصل نے کہا کہ میں
نے ایک ہی ڈاکٹر رکھا ہوا ہے جو لاہور میںہوتا ہے مینچھ سات ماہ کے بعد اسکے پاس چلی جاتی ہوں اور کہتی ہوں کہ جو بھی چہرے پر کرنا ہے کردیں. انہوںنے سننے والوںکو یہ بھی کہا کہ خدا کے لئے اچھے ڈاکٹرز کے پاس جائیں ورنہ معاملات خراب ہو سکتے ہیں. اداکاہ صبا فیصل نے اسی انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ کوئی شادی ایسی نہیں ہے جس میں مسائل نہ ہوں، میری شادی بھی بہت اچھی جا رہی ہے لیکن یقینا مسائل ہو ہی جاتے ہیں کبھی شوہر کو چپ کرنا پڑتا ہے اور کبھی مجھے. انہوںنے کہا کہ سخت ماں کا کردار کرکے میرا امیج ایسا بن گیا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیںکہ میں کوئی گھر توڑنے والی ماں ہوں لیکن خیر ہے کوئی نہیں. یاد رہے کہ صبا فیصل کا بیٹا اور انکی بیٹی سعدیہ فیصل بھی شوبز میں ہیں.