راولپنڈی: میڑو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

0
84

راولپنڈی میں رحمان آباد اسٹیشن کے قریب میڑو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ترجمان ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 7 فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، بس میں آگ لگنے کے باعث مسافر بمشکل اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوسکے۔


حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں چل سکی ہے البتہ واقعے کے فوری بعد اسلام آباد اور راولپنڈی میں بس سروس معطل کردی گئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

میٹرو اسٹیشن پر تعینات ایک سیکورٹی اہلکار نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس وقت مسافر انتہائی خوف زدہ ہوگئے تھے.

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ فلحال بس سروس آپریشن معطل کردیا گیا ہے.

Leave a reply