شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صباء قمر نے سوشل میڈیا پر روزانہ گلدستہ بھیجنے والے اپنے گم نام مداح کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

باغی ٹی وی : صباء قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی اسٹوری میں سرخ گلابوں کے گلدستے کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں کوئی روز گلدستہ بھیجتا ہے۔

صباء قمر نے گلدستہ بھیجنے والے نامعلوم مداح کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے واقعی بات کرنا چاہتی ہوں،اس لئے آپ مجھ سے اپنے اُن مکالموں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ روزانہ گلدستے کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تحائف میرے لیے قبول کرنا بہت زیادہ مشکل ہو گئے ہیں، اس لیے میں انہیں آپ کو واپس بھی کرنا چاہتی ہوں تو پھر بات کرتے ہیں میں آپ کے جواب کی منتظر ہوں۔

Shares: