صبا قمر کا دل کس نے توڑا ؟

باصلاحیت اداکارہ ”صبا قمر” نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں نے انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں پر اعتماد کیا ان میں سے زیادہ تر لوگوں نے میرے اعتماد کو توڑا ہی لیکن میں سمجھتی ہوں کہ جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے اور ہمیں سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے. وقت اور ھالات یہاں تک کہ رویے بہت کچھ سکھا دیتے ہیں. میں نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے. صبا قمر نے مزید کہا کہ میری خوبصورتی کی کوئی تعریف کرے تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے لیکن اگر کوئی میری اداکاری کی تعریف کرے تومجھے زیادہ اچھا لگتا ہے. صبا قمر نے کہا کہ میں لوگوں کے رویوں سے بہت کچھ

سیکھتی ہوں اور لوگوں کے رویے سے سیکھا ہوا بہت کام آتا ہے اور میرے بھی بہت کام آیا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک مجھے لوگ پسند کرتے رہیں گے میں کام کرتی رہوں گی لیکن جب میں نے محسوس کیا کہ لوگ مجھے اب دیکھنا نہیں چاہتے تو میں پیچھے ہٹ جائوں گی اور کسی کو نظر نہیں آئوں گی. صبا نے مزید کہا کہ میں نے کام کو عبادت سمجھ کر کیا ہےاور میری کوشش ہوتی ہے کہ پہلے سے زیادہ اچھا کام کروں میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے میرے مداحوں نے ہمیشہ سراہا . یاد رہے کہ سرمد سلطان کھوسٹ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کملی میں صبا قمر کی لاجواب اداکاری نے شائقین اور ناقدین کے دل جیت لئے.

Comments are closed.