شہبازگل کی حالت ٹھیک نہیں اسےہرصورت ہسپتال منتقل کیاجائے:عمران خان

لاہور:شہبازگل کی حالت ٹھیک نہیں اسے ہرصورت ہسپتال منتقل کیاجائے،اطلاعات کے مطابق کچھ ایسی خبریں گردش کررہی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب حکومت کوہدایت کی ہے کہ شہبازگل کی طبعیت ٹھیک نہیںہے لٰہذا ہرصورت شہبازگل کو ہسپتال منتقل کیا جائے
اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عمران خان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور آئی جی جیل خانہ جات کو حکم دیا ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر شہبازگل کوہسپتال منتقل کرنے کے انتظآمات کریں۔
Very concerned about Shahbaz Gill being sent into police remand again. He is in a fragile state of mental & physical health because of the torture inflicted on him when he was abducted & taken to undisclosed location & then again at the police station. This is part of conspiracy
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 17, 2022
اس حوالے سے یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ عمران خان کی طرف سے اس درخواست کے جواب میںحکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ غیر قانونی ہے اور ایسا نہیں کیا جا سکتا،لیکن عمران خان نے وزارت داخلہ کے حکام سے کہا کہ جو کچھ بھی ہے لیکن اس وقت شہبازگل کی ہسپتال منتقبلی بہت ضروری ہے
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں شہباز گل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر بھیجے جانے پر بہت تشویش ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی نظرثانی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں دوبارہ 2 روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ انہیں شہباز گل کو دوبارہ پولیس ریمانڈ پر بھیجے جانے پر بہت تشویش ہے۔ حراست میں لئے جانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقلی اور پھر پولیس حوالگی کے بعد شہباز گل ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اسی طرح مجھے اور پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کی سازش ہے، ہمارے خلاف زبردستی جھوٹے بیانات دلوائے جا رہے ہیں۔ یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم ناصرف شہباز گل بلکہ اس طرح کے کسی بھی ماورائے آئین اور غیر قانونی اقدامات کے مقابلے کے لئے ہر قسم کے قانونی اور سیاسی اقدامات کریں گے۔