لاہور سیشن عدالت نے مسجد وزیر خان میں گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کیس پراداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
باغی ٹی وی : ایڈیشنل سیشن جج عتیق الرحمن نے11 اگست کو سردار فرحت منظور خان چانڈیو ایڈووکیٹ کی طرف سے درج کروائے گئے مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی تھی اور ایس ایچ او ا کبری گیٹ کو نوٹس جاری کر کے 12 اگست کو رپورٹ طلب کی تھی –
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے مسجد میں گانے کی عکس بندی کرکے تقدس پامال کیا ہے درخواست گزار نے عدالت سے صبا قمر، بلال سعید، لائن پروڈیوسر احمد وقاص اور محکمہ اوقاف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی تھی –
جس پر اب لاہور سیشن عدالت نے سماعت کی-
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں صباقمر اور بلال سعید کے خلاف لاہور کی تاریخی وزیر خان مسجد میں میوزک ویڈیو قبول ہے کے چند مناظر کی عکس بندی کے معاملے پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج وسیم اختر نے صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی مدعی ایڈووکیٹ سرادر فرحت منظور چانڈیو ملزموں کی ضمانت کی درخواست پر مخالفت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے صبا قمر اور بلال سعید کی گرفتاری روکتے ہوئے دونوں فنکاروں کو پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا اور صبا قمر اور بلال سعید کی 25 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے-