سابق عوامی نمائندوں نے ضلع خیبر کی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا : محمد صادق خان ادوزی

0
176

ضلع خیبر کے ہیڈکوارٹر لنڈی کوتل میں لنڈیکوتل پریس کلب میں اپنی انتخابی مہم کا رسمی طور پر افتتاح کرتے ہوئے این اے 27 کے امیدوار اور مظلوم اولسی تحریک کے چیرمین محمد صادق خان ادوزی نے کہا کہ قبائلی پختون علاقوں میں امن و امن اور مالی مشکلات کے مسائل ہیں، میرا انتخابی منشور یہی ہے کہ قبائلی ٖپختون کے لئے ان کے اپنے ہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کےلئے عملی بنیادی پر کام کروں گا اور قومی اسمبلی ٖپلیٹ فارم پر ان کے مسایل کو حل کرنے کے لئے آواز اٹھاوں گا۔

ان کا کہنا تھا پاک افغان بارڈر پر کاروبار اور ملکی سطح پر اقتصاد کو بہتر بنانے کے لئے بہترین مواقع موجود ہیں،عوامی نمائندہ منتخب ہوکر ان مواقع سے بھرپور استفادہ حاصل کرو نگا اور مقامی لوگوں لئے کاروباری اور روزگار کے مواقع پیدا کرو نگا۔

انھوں نے ضلع خیبر کے سابق عوامی نمائندوں پر سخت تنقید کرتے ہوے کہا کہ ان نمائندوں نے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ منتخب ہوکر قبائلی عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مالی مشکلات کو دور کرنے کے لئے عملی بنیادوں پر کام کرو گا۔بلوچستان کی طرح قبائلی علاقے بھی قدرتی وسائل سے مالامال ہیں، انہی وسائل پر قبائلی عوام کا حق ہے اور منتخب ہوکر قبائلی عوام کے لئے انہی وسائل میں کاروباری مواقع پیدا کرنے لئے آواز اٹھاوں گا تاکہ قبائلی عوام کو اپنے ہی علاقوں میں روزگار میسر ہو۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس سے پہلے ادوزی کو ٹرایبل یونین اف جرنلسٹس ضم اضلاع کے صدر قاضی فضل اللہ نے قبائلی صحافیوں کی طرف سے خوش آمدید کہا اور انھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے اور ملک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںِ ، ان کا کہنا تھا کہ لنڈی کوتل کے صحافی مقامی مسائل کو بہتر اور موثر انداز میں رپورٹ کرتے ہیں جس پر میں انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کرو گا اور ان کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاوں گا۔
رپورٹ، نصیب شاہ شینواری

جسٹس اعجاز خان نے کہا کہ اس کیس میں ہم فیصلہ نہیں کرسکتے

پرویز خٹک سمیت کسی کو بھی انتخابی نشان بلے کی پیشکش نہیں کی گئی

 لڑکوں کے مقابلے میں نوجوان لڑکیاں ایڈز کا زیادہ شکار 

مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا

بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

 پی ٹی آئی کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا اپنا کیا دھرا ہے ،

عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا

الیکشن میں میں جہاں بھی ہوں گا وہاں جیت ہماری ہی ہوگی

 بانی پی ٹی آئی اب قصہ پارینہ بن چکے

عمران خان ملک میں الیکشن نہیں چاہتا ، وہ صدارتی نظام چاہتاہے 

Leave a reply