سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار گرفتار

0
70
buzdar

سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کر لیا گیا

اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو لاہور سے گرفتار کر لیا ،نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کر لیا گیا ہے

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان رامش نے گرفتاری کی خبر کی تردید کر دی اور کہا کہ عثمان بزدار گرفتار نہیں ہوئے تمام خبریں فیک ہیں۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم عثمان بزدار کی گرفتاری کے لیے پنجاب یونیورسٹی پہنچی تھی، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عثمان بزدار پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں قیام پذیر ہیں، ڈی جی خان میں درج مقدمے میں گرفتار کرنا ہے۔ ٹیم ڈی جی خان سے آئی ہے ،سردار عثمان بزدار کی گرفتاری کیلیے اینٹی کرپشن کی ٹیم پنجاب یونیورسٹی سے ملحقہ ریسٹ ہاوس کے باہر پہنچ گئی اینٹی کرپشن میں سردار عثمان بزدار کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں ،اینٹی کرپشن انفارمیشن کے مطابق سردار عثمان بزدار سی اینڈ ڈبلیو کے ریسٹ ہاوس میں قیام پذیر ہے،سردار عثمان بزدار کی گرفتاری کیلیے سی اینڈ ڈبلیو ریسٹ ہاوس کے باہر ٹیم پہنچ گئی بارش کے باعث اینٹی کرپشن ٹیم کی جانب سے کارروائی نہیں کی جا سکی ،اس سے قبل اے دی جی اینٹی کرپشن نے ٹیم عثمان بزدار کی گرفتاری کیلئے جامعہ پنجاب روانہ کی تھی

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری کا آغاز کر دیا ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ریجن کی سربراہی میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف انکوائری نمبر224/23 شروع کر دی گئی ہے

محکمہ اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق 2022ء میں 2کروڑ 44لاکھ کی مالیت سے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے قصبہ بارتھی میں اپنی رہائش کے قریب نجی قطہ اراضی پر سرکاری خرچ سے جرگہ ہال تعمیر کرا یا۔اس ہال کی تعمیر کے لئے لینڈ ایکوزیشن کی کوئی کارروائی نہ کی گئی اور نہ ہی پرائیویٹ فریقین سے سرکار کے نام کوئی انتقال درج کرایا گیا۔ عثمان خان بزداراس جرگہ ہال کو ذاتی استعمال میں لارہے ہیں۔جرگہ ہال عثمان بزدار کے والد کی قبر کے ساتھ تعمیر کرایا گیا ہے۔

عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

Leave a reply