سابق آئی جی خیبرپختونخو ناصر درانی کی وفات وزیر اعظم کا اظہار افسوس
سابق آئی جی خیبرپختونخو ناصر درانی کی وفات وزیر اعظم کا اظہار افسوس
باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے غمزدہ خاندان سےاظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصردرانی نےبطورآئی جی خیبرپختونخواپولیس میں موَثراصلاحات کیں، وزیراعظم عمران خان نے سابق آئی جی پولیس ناصردرانی کےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے . غمزدہ خاندان سےاظہارتعزیت کیا . ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بہترین پولیس افسرسےمحروم ہوگیا
واضحرہے کہ سابق آئی جی کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے وہ گزشتہ دس روز سے میو ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار کے مطابق سابق آئی جی ناصر درانی کو پھیھڑوں میں انفیکشن اور سانس میں دشواری کا سامنا تھا۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر تھے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 60 ہزار 162 ٹیسٹ کئے گئے5 ہزار 152 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.56 فی صد رہی۔
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 204 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار434 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔
قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔