پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے
بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کو چھوڑ رہی ہیں حالانکہ اس کھیل سے انہیں بہت پیار ہے، کرکٹ کا میراسفر یادگار رہا ہے، یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی، سب سے پہلے اپنے خاندان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جنہوں نے شروع سے لے کر اب تک میرے پورے کرکٹ سفر میں میرا ساتھ دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا، کرکٹ بورڈ کی طرف سے تعاون انمول رہا ہے، میں مداحوں کی تہہ دل سے مشکور ہوں جن کی غیر متزلزل حمایت میرے پورے کیریئر میں ملتی رہی، تمام کھلاڑی جو میرے لیے ایک خاندان کی طرح ہیں، سب نے میدان کے اندر اور باہر جس دوستی کا مظاہرہ کیا اسے ہمیشہ یاد رکھوں گی۔
32 سالہ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔ بائیں ہاتھ کی بیٹر بسمہ معروف نے اپنا ون ڈے ڈیبیو 2006 میں بھارت کے خلاف کیا تھا اور 2009 میں آئرلینڈ کے خلاف اپنا ٹی20 ڈیبیو کیا تھا،
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ
حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل