سابق وزیراعظم خاموشی سے بیرون ملک روانہ، سب دیکھتے رہ گئے

0
29

سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکل گیا، خاموشی سے بیرون ملک روانہ، سب دیکھتے رہ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا گیا،یوسف رضا گیلانی ایشیا پیسیفک سمٹ کانفرنس میں شرکت کے لیے کمبوڈیا روانہ ہو گئے،

فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے

شہباز شریف کی لمبی تقریر، فواد چودھری میدان میں آ گئے

شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

خاندانی ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس آ جائیں گے ،یوسف رضا گیلانی کو 15دن کے لیےبیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی یوسف رضاگیلانی کووزارت داخلہ کی جانب سے باہر جانے کی اجازت دی گئی.

رواں برس ماہ فروری میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ای سی ایل میں نام ہونے پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا، وہ لاہور ایئر پورٹ سے عالمی کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے جنوبی کوریا جا رہے تھے، یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں نیب کی درخواست پر ڈالا گیا تھا،

نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان پر میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے غیر قانونی تشہیری مہم چلانے کا الزام عائد ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے یو ایس ایف (یونیورسل سروسز فنڈ) سے تشہیری مہم چلانے کی ہدایت کی، سابق سیکرٹری آئی ٹی فاروق اعوان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تشہیری مہم چلائی۔ ملزمان کے اقدام سے قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

Leave a reply