امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا

نیویارک کی جیوری نے یہ فیصلہ ہتک عزت کے مقدمے میں سنایا ،ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھاری Jean Carroll کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے جنہیں ٹرمپ نے سرعام جھوٹا کہا تھا اور ان کی توہین کی تھی،Jean Carroll نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے1990 کی دہائی میں ان پر جنسی حملہ کیا تھا،جیوری نے یہ فیصلہ تین گھنٹے سے بھی کم غور وخوض کے بعد سنایا،سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہتک عزت سے متعلق جیوری کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیا اور ہتک عزت کیس میں جرمانے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ،

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے سرفہرست صدارتی امیدوار ہیں، وہ آئیوا اور نیوہیم شائر میں پارٹی نامزدگی جیت چکے ہیں اور اب انہوں نے جنوبی کیرولائنا پر نگاہیں مرکوز کر رکھی ہیں جہاں ری پبلکن پارٹی کی رہنما نکی ہیلی سے ان کا مقابلہ ہے

گزشتہ برس بھی ماہ اکتوبر میں نیویارک کی مقامی عدالت نے سابق امریکی صدر پر جرمانہ عائد کیا تھا، عدالت کے جج آرتھر اینگورون نے ڈونلڈ ٹرمپ پر دس ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا، سابق امریکی صدر کے خلاف سول فراڈ کیس میں عدالتی عملے پر تنقید کی وجہ سے جرمانہ ہوا،ٹرمپ نے تین ہفتے قبل جزوی گیگ آرڈر کی خلاف ورزی کی تھی، گیگ آرڈر 3 اکتوبر کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جج کے پرنسپل لا کلرک کی توہین کرنے پر جاری کیا گیا تھا

واضح رہے کہ جارجیا الیکشن کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان 19 افراد میں سے ایک ہیں جنہیں 2020 کے صدارتی الیکشن میں شکست کو بدلنے کی کوشش میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے اب تک 19 میں سے 12 افراد خود کو عدالت کے سامنے پیش کرچکے ہیں۔

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالاکرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

دس سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے سفاک ملزم کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور کی سڑک پر کار میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

Shares: