حال ہی میں چوری کی واردات کے دوران مزاحمت پر چاقو کے وار سے زخمی ہونے والے بھارتی اداکار سیف علی خان کی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیف علی خان کو ایک بار اپنی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ نے نیند کی گولیاں دی تھیں تاکہ وہ اچھی طرح سو سکیں، اور اس کا سیف کو علم بالکل نہیں تھا۔فلمساز اور ہدایتکار سورج برجاتیا نے ایک انٹرویو میں اس واقعہ کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کی 1999 کی فلم "ہم ساتھ ساتھ ہیں” کی شوٹنگ کے دوران سیف علی خان کی نیند پوری نہیں ہو پا رہی تھی، جس کی وجہ سے وہ اچھے طریقے سے شوٹنگ نہیں کر پا رہے تھے۔ سورج برجاتیا نے مزید کہا کہ اس وقت فلم کی شوٹنگ میں سلمان خان، کرشمہ کپور، سونالی باندرے، موہنیش بھل اور تبو جیسے بڑے اداکار بھی موجود تھے اور یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔
سورج برجاتیا کے مطابق، سیف علی خان اس وقت ذاتی زندگی کی مشکلات اور ٹینشن کے باعث نیند کی کمی کا شکار تھے، جس کی وجہ سے وہ شوٹنگ پر بہتر پرفارم نہیں کر پا رہے تھے۔ سورج برجاتیا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے سیف کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ سے اس بارے میں بات کی تو انہیں پتہ چلا کہ سیف کی نیند پوری نہیں ہو رہی ہے۔ اس پر سورج برجاتیا نے امریتا سنگھ کو مشورہ دیا کہ وہ سیف کو نیند کی گولیاں دیں تاکہ وہ اچھی نیند لے سکیں اور اگلے دن شوٹنگ کے لیے تازہ دم ہو کر آئیں۔ امریتا سنگھ نے اس مشورے پر عمل کیا، اور اگلے دن سیف علی خان فریش ہو کر سیٹ پر آئے اور انہوں نے پہلا سین ہی بہت اچھے انداز میں شوٹ کر لیا، جس پر سب حیران رہ گئے۔
سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی 1991 میں شادی ہوئی تھی اور ان کے دو بچے سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔ تاہم، 2004 میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔ اس کے بعد 2012 میں سیف علی خان نے کرینہ کپور سے شادی کی، جن سے ان کے دو بچے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔
خاموش رہو، حملہ آور نے سیف علی خان کے ملازمین کو دھمکی دی
سیف علی خان پر حملہ،مشتبہ شخص گرفتار
سیف علی خان برطانیہ جانے کے خواہشمند،انڈرورلڈ سے تعلق
سیف علی خان پر حملہ،مودی کے حامی شاعر کی”تیمور”پر تنقید ،مذہبی انتہاپسندی کا عنصر
سیف علی خان کے گھر میں گھسنے والے نے ایک کروڑ مانگا،نرس کا انکشاف
سیف علی خان زخمی،سارہ،ابراہیم پہنچے ہسپتال ،حملہ بالی وڈ کے لیے ایک سنگین انتباہ قرار
کئی سالوں سے سیکورٹی بڑھانے کی درخواست کر رہی تھی،سیف کی پڑوسی اداکارہ
زخمی سیف علی خان کو بیٹے نے رکشے میں ہسپتال منتقل کیا
بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش، سیف علی خان زخمی