پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔
باغی ٹی وی : گزشتہ برس مئی میں اداکار علی انصاری کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھ جانے والی اداکارہ صبور علی کی ’ڈھولکی‘ کی رسم کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوگئیں’ڈھولکی‘ کی رسم عام طور پر پاکستانی شادیوں میں کم از کم شادی کی مرکزی تقریب سے ایک ہفتہ قبل شروع ہوجاتی ہے-
اداکارہ صبور علی کی ’ڈھولکی‘ کی رسم کی تصاویر سب سے پہلے سارا سیلون کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں، جنہیں بعد ازاں اداکارہ امر خان اور کنزہ ہاشمی نے بھی شیئر کیا ’ڈھولکی‘ کی تصاویر میں صبور علی کو امر خان اور کنزیٰ ہاشمی سمیت میک اپ آرٹسٹ سارا خان کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے پرصبور علی سوشل میڈیا صارفین پر بھڑک اٹھیں
علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر صبور علی کی بعض ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جن سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ اداکارہ کی ڈھولکی کی ویڈیوز ہیں-
دوسری جانب اس ویڈیو سے متعلق صبور علی اور علی انصاری کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے کہ آیا اُن کی شادی کا آغاز ہو چکا ہے یا نہیں حتیٰ کہ صبورعلی کی بہن سجل علی، بہنوئی احد رضا میر، اداکار علی انصاری، اُن کی بہن اداکارہ مریم انصاری کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تا حال خاموش ہیں۔
عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟
صبور علی کی ’ڈھولکی‘ کی رسومات کی تصاویر اور ویڈیوز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب کہ حال ہی میں ان کی قریبی سہیلی اداکارہ منال خان نے ’ٹائم آؤٹ ود احسن‘ میں بتایا تھا کہ صبور علی جلد شادی کرنے والی ہیں منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام نے صبور علی کو ان کی جلد ہونے والی شادی پر مبارک باد پیش کی تھی، جس پر احسن خان نے کہا تھا کہ اداکارہ اور علی انصاری کی شادی جنوری میں ہوگی، جس کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔
میزبان احسن خان اور شوہر احسن محسن اکرام کے جواب میں منال خان نے تصدیق کی تھی کہ صبور علی کی شادی جنوری میں ہونے جا رہی ہے اور اس بات کا علم ہر کسی کو ہوچکا ہے مذکورہ شو کے ایک ہفتے بعد صبور علی کی ’ڈھولکی‘ کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔
خبریں ہیں کہ صبور علی اور علی انصاری جنوری کے وسط تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور ان کی ‘ڈھولکی‘ اور ‘ابٹن‘ کی رسومات 10 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ دو ہفتے قبل ہی صبور علی کی قریبی سہیلی اور ان کے منگیتر علی انصاری کی بہن مریم انصاری کی شادی ہوئی تھی مریم انصاری نے سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے دسمبر 2021 کے آخر میں شادی کی تھی، دونوں نے فروری 2021 میں نکاح کیا تھا۔