سچ کی فتح ہوئی اور انصاف کیا گیا، جہانگیر ترین کی مبارکباد

0
52

سچ کی فتح ہوئی اور انصاف کیا گیا، جہانگیر ترین کی مبارکباد

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے رکن پنجاب اسمبلی شیخ سلمان نعیم کی ملاقات ہوئی ہے

جہانگیر ترین نے سلمان نعیم کو بطوررکن اسمبلی رکنیت کی بحالی پر مبارکباد دی ،اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سلمان نعیم کو 2 سال سے زائد عرصہ تک حلقے کی نمائندگی سے محروم رکھا گیا، سلمان نعیم کی بحالی سے حلقے کی عوام کے مسائل حل ہوں گے،

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ شیخ سلمان نعیم کو بطور ایم پی اے رکنیت بحالی پر دلی مبارکباد ۔سچ کی فتح ہوئی اور انصاف کیا گیا انشاءاللہ سلمان نعیم کا سیاست میں مستقبل روشن ہے

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم کو بحال کر دیا ہے،سلمان نعیم کی نااہلی کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا سلمان نعیم نے پی پی 217 ملتان میں آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی 2 شناختی کارڈ رکھنے پرسلمان نعیم کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا تھا سلمان نعیم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

جج صاحب،ہم نے قوم کی خدمت کی شہباز شریف ،عدالت نے پھر کیا پوچھ لیا؟

وزیراعظم کی ہدایت پر پارٹی رہنما نے اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا

جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کی بجائے استعفے کو ترجیح دی،عون چودھری

 

Leave a reply